فلاحی اداروں کو نیشنل کمانڈ سنٹر میں کورونا پر بریفنگ، اسلام آباد 2حصوں میں تقسیم

فلاحی اداروں کو نیشنل کمانڈ سنٹر میں کورونا پر بریفنگ، اسلام آباد 2حصوں میں ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں ملک بھر میں ایمر جنسی سروسز فراہم کرنے وا لے فلاحی اداروں کو پہلی بار خصوصی بریفنگ دی گئی،اجلاس میں رمضان چھیپا،ایدھی فاونڈیشن کے نمائندے احمد، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسن عروج اور دیگر صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی جنہیں ملک بھر کے 15 ہزار 479 ہسپتالوں میں ریسکیو مینیجمنٹ سروس پر بریفنگ دی گئی۔اتوار کونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں ملک بھر میں ایمر جنسی سروس فراہم کرنے والوں کا خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس کا مقصد ایمرجنسی سروس دینے والوں کو رہنمائی فراہم کرنا اور ہسپتالوں میں دی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کرنا تھا۔کانفرنس کے شرکا کو ایمرجنسی سروس کی دستیاب سہولیات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ شرکا کو پاکستان نگہبان ایپ پر بھی بریفنگ دی گئی،ملک کے1ہزار 110ہسپتال اس ایپ سے منسلک ہیں۔این سی اے کے مطابق اس کوارڈینیشن سے ایمرجنسی سروس والوں کو چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔علاوہ ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو 2حصوں میں تقسم کر دیا،اربن ایریا میں میونسپل کارپوریشن جبکہ رولر ایریاز میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افس کام کریں گے۔ڈاریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر حسن عروج نے میڈیاکو بتایا کہ ٹیسٹنگ بڑھانے سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سماجی فاصلے اور ماسک کا استعمال بے حد ضروری ہے۔اسلام آباد کو 5 زونز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔وفاقی دارلحکومت کو 3 ہائی رسک ایریاز میں تشکیل دیدیا گیا ہے۔کورونا کے حوالے سے ہر گلے، محلے مین سکرینگ شروع کر دی ہے۔اسلام آباد میں ماڈل کے طور پر کام شروع کر رہے ہیں۔

بریفنگ

مزید :

صفحہ آخر -