مودی کی انسانیت دشمن پالیسی ہٹلر، مسولینی کے فاشزم سے زیادہ شرمناک: چودھری سرور
لاہور(آئی این پی)گور نر پنجاب چو دھری محمدسرور نے مودی کی انسانیت دشمنی کو ہٹلر اور مسولینی کے فاشزم سے زیادہ شر مناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کو بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں پر ہونیوالے مظالم پر خاموشی ختم کر کے اس کا سخت اور دوٹوک نوٹس لینا ہوگا۔رواں سال ابتک8 بھارتی جاسوس ڈرؤن گرا نے کے بعدبھارت کو سمجھ لینا چاہیے افواج پاکستان دنیا کی بہتر ین افواج ہے جو دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے‘وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیر یوں کے سفیر بن کر دنیا میں انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں ہم خون کے آخری قطر ے تک اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ اتوار کے روز کشمیری راہنما مرزا ابوبکرجرال اور سید حسنین شاہ و دیگر سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت لاکھوں فوجیوں اور تمام تر مظالم کے باوجود کشمیر یوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا بلکہ آج بھی ہر گزرتے دن کیساتھ کشمیر یوں کی تحر یک آزادی مزید مضبوط ہورہی ہے اور انشاء اللہ کشمیر ی تحر یک آزادی کے مشن میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ 22کروڑ پاکستانیوں کو فخر ہے کہ ہمارے پاس دنیا کی بہتر ین افواج موجود ہیں۔ سیکولرازم بھارت اور بھارتی جمہوریت کا جنازہ نکل چکا ہے آر ایس ایس اور بی جے پی مودی کی قیادت میں اکھنڈ بھارت بنانا چاہتی ہے آج صرف پاکستان ہی نہیں انسانی حقوق کے بہت سے ادارے بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ مودی کی قیادت میں ہونیوالی بھارتی دہشت گردی و انتہا پسندی دنیا اور خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔
زیادہ شرمناک