مصطفی رشید مسلم لیگ (فنکشنل) پنجاب کے سیکریٹری جنرل مقرر

مصطفی رشید مسلم لیگ (فنکشنل) پنجاب کے سیکریٹری جنرل مقرر

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشواسید صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگاڑا نے ملک کی نامور سیاسی شخصیت مصطفی رشید کو صوبہ پنجاب کا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا اور انہیں مسلم لیگ (ف) میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے۔ پیر پگاڑا نے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے مسلم لیگ (فنکشنل) مزید مضبوط ہوگی۔ مسلم لیگ (ف) کے مرکزی جنرل سیکریٹری محمد علی درانی نے مصطفی رشید کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ مصطفی رشید کی آمد سے پنجاب میں پارٹی کی سرگرمیاں مزید تیز ہوں گی۔ پارٹی کے نائب صدر مقصود احمد بٹ، صوبہ پنجاب کے صدر مخدوم اشرف اقبال نے بھی مصطفی رشید کو مبارک دی ہے۔

مصطفی رشید

مزید :

صفحہ آخر -