بیک وقت 25 سکولوں سے ایک کروڑ تنخواہ لینے والی بھارتی ٹیچرگرفتار

    بیک وقت 25 سکولوں سے ایک کروڑ تنخواہ لینے والی بھارتی ٹیچرگرفتار

  

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے بنیادی تعلیمی شعبے میں مبینہ طور پر جعل سازی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے جس کے تحت انامیکا شکلا نامی ایک ٹیچر (استانی) کو کاس گنج میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انامیکا شکلا کو محکمہ بنیادی تعلیم نے نوٹس بھیجا تھا لیکن وہ اس نوٹس کا جواب دینے کی بجائے استعفی دینے کے لیے گئیں جہاں انھیں ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا گیا۔انامیکا شکلا پر فراڈ کر کے دو درجن سے زیادہ جگہ پر ایک ساتھ نوکری کرنے اور اور ایک سال میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی تنخواہ حاصل کرنے کے الزامات ہیں۔

بھارتی ٹیچرگرفتار

مزید :

صفحہ آخر -