شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ریکوری ہوگی، مراد سعید

شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ریکوری ہوگی، مراد سعید

  

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ریکوری ہوگی، سزائیں ملیں گی،مافیا سے نجات کیلے نظام کی درستگی ہوگی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شوگر رپورٹ کی روشنی میں اب ریکوری ہوگی، سزائیں ملیں گی،مافیا سے نجات کیلے نظام کی درستگی ہوگی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ مراد سعید نے کہاکہ آٹا،چینی,بجلی مہنگی ہوتی عوام بوجھ برداشت کرتے، ان فیصلوں کے بعد اب مزید ایسا نہیں ہوگا۔مراد سعید نے کہاکہ مہنگائی سے عوام کو نجات مل جائے گی، شکریہ عمران خان۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے بیانات ہوا میں تحلیل ہو گئے، حزب اختلاف کہتی تھی شوگر انکوائری نہیں ہوگی، آج انکوائری اور ایکشن قوم کے سامنے ہیں، پھر کہتے انکوائری ہو بھی گئی تو رپورٹ نہیں آئے گی مگر رپورٹ بھی پوری قوم نے پڑھی، زمہ داروں کے خلاف کارواء کا آغاز ہوگیا، زرداری اور شریفوں کی ترجیح ذاتی مفادات۔مراد سعید نے کہاکہ اپنے ہی شوگر ملوں کو سبسڈی اسلئے تحقیقات نہیں کاروائی نہیں،عمران خان نے ثابت کردیا کہ ان کا مفاد ملک اور قوم۔قوم کو مبارک نیا پاکستان۔

مراد سعید

مزید :

صفحہ آخر -