سیکرٹری قومی اسمبلی کوروناکا شکار،خود کو گھر قرنطینہ کرلیا

        سیکرٹری قومی اسمبلی کوروناکا شکار،خود کو گھر قرنطینہ کرلیا

  

اسلام آباد (آن لائن) سیکرٹری نیشنل اسمبلی طاہر حسین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق اجلاس شروع ہونے سے قبل ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو کہ مثبت آیا جس کے بعد سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور جو افراد اور اراکین قومی اسمبلی ان سے ملتے رہے ہیں ان سب سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کورونا ٹیسٹ کروائیں اور خود کو اپنے گھروں میں قرنطینہ کرلیں،ذرائع کے مطابق طاہر حسین کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے دفتر میں ان کے ساتھ تعینات عملے کے بھی ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں جن کی رپورٹس آج پیر کو آجائیں گی ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پچاس سے زائد ملازمین اور افسران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں جن کے دفتر آنے پر پابندی لگا دی گئی ہے زیادہ تر قومی اسمبلی کے ملازمین متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد تمام ملازمین کیلیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا تھا اور اب بھی کئی ملازمین کی رپورٹس آنا باقی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -