چیئرمین سینیٹ کے سرکاری رہائشگاہ کی تعمیر کو مؤخر کرنے کے احکامات جاری
اسلام آباد (آئی این پی) چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر کو مؤخر کرنے کے احکامات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات، کرونا وبا کی صورت حال کے پیش نظر فنڈز کو وبا پر قابو پانے میں استعمال کیا جا ئے۔چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ سیکریٹریٹ نے پلاننگ ڈویژن مراسلہ میں آگاہ کر دیا کہ مالی سال 2020-2021 کے لئے پی ایس ڈی پی میں فنڈز مختص کئے گئے تھے،حالات کے پیش نظر اگلے مالی سال2021-2022 کے پی ایس ڈی پی میں منصوبے کو زیر غور لایا جائے۔
تعمیر موخر