ایف آئی اے سائبر کرائم میں سٹاف نہ انچارج،شہری خوار ہونے لگے

  ایف آئی اے سائبر کرائم میں سٹاف نہ انچارج،شہری خوار ہونے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار)ایف آئی اے سائبر کرائمز لاہور میں سٹاف کی کمی اور انچارج نہ ہونے سے مسائل بڑھ گئے اور شہری خوار ہونے لگے۔ سائبر کرائمز سرکل لاہومیں 263 انکوائریز پرکوئی کاروائی نہ ہو سکی۔ذرائع نے بتایا رواں سال 11 ہزار سے زائد سائبر کرائمزسے متعلق شکایات موصول ہوئیں۔ درخواستوں کی انکوائریاں نہ ہونے سے شہری دفتر میں ذلیل و خوار ہونے لگے۔ دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود درخواستوں پر کارروائی شروع نہ ہوسکی۔ رواں سال کے پانچ ماہ کے دوران صرف 31 درخواستوں پر مقدمات درج ہوسکے۔ 2019 میں اس دوران 203 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ سائبر کرائم سرکل انچارج رضوان ارشد کو 20 مئی کو تبدیل کیا گیا تھا۔ 18 روز گزرنے کے باوجود نیا سرکل انچارج نہ لگایا جاسکا۔ڈائریکٹر سائبر کرائم عبدالرب چودھری نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ شہریوں کی داد رسی کیلئے آئندہ ہفتے زیر التواانکوائریز کو بھی نمٹا دیا جائے گا۔
سائبر کرائم

مزید :

صفحہ آخر -