قیدیوں کے تبادلے کے بعد امریکہ اور ایران میں ایک اور ڈیل کی تیاریا ں 

قیدیوں کے تبادلے کے بعد امریکہ اور ایران میں ایک اور ڈیل کی تیاریا ں 

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں قیدیوں کے تبادلے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ایک اور متوقع ڈیل کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے پیلاٹ بینک آف مالٹا کے ڈائریکٹر علی صدر ہاشمی نڑاد کیس میں جج سے ایران پر امریکی پابندیاں واپس لینے کی درخواست کردی۔وزارت انصاف نے کہا کہ نیویارک کی جج باربرا موزیس کو اس معاملے سے متعلق مدعیوں کی درخواست سے اتفاق کرنا چاہیے، کیونکہ امریکی وفاقی استغاثہ کا کہناتھا کہ اس کیس میں بیلاٹوس بنک کے خلاف ثبوت کافی نہیں ہیں۔ وزارت انصاف کا کہنا تھاکہ ہاشمی نڑاد کے خلاف امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں۔ایرانی امورکے مبصرین نے اس اقدام کو تہران اور واشنگٹن کے مابین قیدیوں کے حالیہ تبادلے کے معاہدے سے مربوط کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ پیش رفت دونوں فریقین کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کا نتیجہ ہے۔چالیس سالہ نڑاد مالٹا میں پلٹاس کے نام سے ایک بینک کے ڈائریکٹر ہیں اور انہیں ایران کے ان اہم ترین افراد میں شمار کیا جاتا ہے جو پابندیوں کو روکنے کے لیے اپنا نیٹ ورک چلاتے تھے۔نوین اکانومی بینک کے بانی محمد صدر ہاشمی نڑاد نے ایران میں پہلا نجی بینک قائم کیا۔ وہ اسٹراٹوس ہولڈنگ کمپنی کے مالک ہیں جو ایران میں بڑی تعمیراتی کمپنیوں میں شمارکی جاتی ہے۔کمپنی اسٹراٹوس نے وینزویلا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کے لیے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے۔

ڈیل تیاریاں 

مزید :

علاقائی -