پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت 7روپے 50پیسے فی لیٹر کم

  پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت 7روپے 50پیسے فی لیٹر کم

  

اسلام آباد (اے پی پی) پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی قیمت 7روپے 50پیسے فی لیٹر پر کم کر دی گئی ہے۔سی این جی ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر آر ایل این جی سے چلنے والے سی این جی اسٹیشنز ز سے فراہم کی جانے والی سی این جی کی قیمت بھی کم کر دی گئی ہے۔ اوگرا نے جون کے لیے آر ایل این جی کا ٹیرف 6.12 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا ہے۔ سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر فوری عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی نئی قیمت اب 64 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے جو پہلے تقریباً 72 روپے فی لیٹر تھی۔

مزید :

کامرس -