اپریل 2020ء بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 65.41فیصدکمی

اپریل 2020ء بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 65.41فیصدکمی

  

اسلام آباد (اے پی پی)اپریل 2020ء کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 65.41فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 1.3ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ اپریل 2019ء کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات سے 3.13ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح اپریل 2019ء کے مقابلہ میں اپریل 2020ء کے دوران بجلی کے پنکھوں کی ملکی برآمدات میں 2.43ملین ڈالر یعنی 65فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -