جنوبی کوریا کی برآمدات میں مئی کے دوران 23.7 فیصد کمی ہوئی

جنوبی کوریا کی برآمدات میں مئی کے دوران 23.7 فیصد کمی ہوئی

  

سیؤل (اے پی پی) جنوبی کوریا کی برآمدات میں مئی کے دوران 23.7 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث اس کی مصنوعات کی بیرونی طلب میں کمی ہے۔وزارت تجارت کے مطابق مئی کے دوران ملکی مصنوعات کا برآمدی حجم 34.86 ارب ڈالر رہا جو 2019 ء کے اسی ماہ کے مقابلے میں 23.7 فیصد کم ہے، ماہ کے دوران مصنوعات کی سالانہ بنیاد پر اوسط یومیہ برآمد میں 18.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔مئی کے دوران درآمدات میں بھی کمی ہوئی،درآمدات کا مالیاتی حجم 34.42 ارب ڈالر رہا جو مئی 2019 ء کے مقابلے میں 21.1 فیصد کم اور اس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کے نرخوں میں کمی سے درآمدی بل کم ہونا ہے، مئی کے دوران تجارتی منافع44 کروڑ ڈالر رہا۔

مزید :

کامرس -