اپریل 2020، ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 58.94فیصد کمی

  اپریل 2020، ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 58.94فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)اپریل 2020ء کے دوران آرٹ، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 58.94فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق اپریل 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 11.7ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ اپریل 2019ء کے دوران آرٹ، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمدات سے 28.61ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح اپریل 2019ء کے مقابلہ میں اپریل 2020ء کے دوران برآمدات میں 16.91ملین ڈالر یعنی 58.94فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -