صدر انجمن تاجران منٹگمری روڈ شاہد نذیر کی میاں وقار کو سالگرہ کی مبارکباد

  صدر انجمن تاجران منٹگمری روڈ شاہد نذیر کی میاں وقار کو سالگرہ کی مبارکباد

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) صدر انجمن تاجران منٹگمری روڈ شاہد نذیر نے میا ں وقار کوسالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ میاں وقار کی خدمات قابل تعریف ہیں جبکہ ان کو ان کی سالگرہ پر تاجر رہنماء بابر محمود،ارجمند مقصود،باؤ بشیر، آغاذوالفقار لالہ یاسر و دیگر بھی شامل ہیں انہوں نے بھی میاں وقار کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی عمر درازی کی دعا کی اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے ملکی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

اور کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ ملک کے حالات جلد ٹھیک ہوجائیں اور عوا م کو اس وباء سے جلد از جلد نجات مل جائے جس نے ہر طبقہ کے لوگوں کو شدید متاثر کیا ہے حکومت اس حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔

اور ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام بھی اس پر مکمل طور پر عملدرآمد کریں کیونکہ وباء بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کو روکنا اب بہت زیادہ ضروری ہوگیا ہے تاجر برادری بھی اس حوالے سے اپنا فرض ادا کررہی ہے۔

مزید :

کامرس -