سندھ حکومت کو مزدورں کی نہیں اسٹیل مل کی زمین کی فکر ہے،جمال صدیقی

سندھ حکومت کو مزدورں کی نہیں اسٹیل مل کی زمین کی فکر ہے،جمال صدیقی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ پی پی پی کی عوامی خدمات اب آمریکی لوگ بھی سامنے لارہے ہیں پوری قیادت سارے مسائل چھوڑ کر آمریکی خاتون کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں سندھ حکومت کو مزدورں کی نہیں صرف اسٹیل مل کی زمین کی فکر ہے گذارش ہے کہ سندھ حکومت زمین ہرپ کرنے کے لیے کسی اور ادارے کو دیکھے پی پی نے اپنے دور میں اسٹیل مل، پی آئی اے میں یونین کے نام پر ہزاروں جیالے بھرتی کیے اداروں کو خسارے میں ڈالنے والے آج بھاشن دے رہے ہیں صوبائی وزیر بتائیں کے ان کی صوبائی حکومت ایک آر او پلانٹ چلانے کی حیثیت رکھتی ہے؟سندھ کی ناکام حکومت نے 12 سالوں میں ہزاروں لاشوں کے تحفے سندھ کو دیے صوبائی وزیر روز ٹی وی پر بیٹھ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں 12 سال دور اقتدار میں پی پی نے سندھ کو تباہ کردیا ہے صوبہ سندھ اس وقت موئن جو دڑو کا منظر پیش کررہا ہے سندھ حکومت کے وزیروں کی جانب سے صوبے کہ ہر ادارے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیون کی گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -