محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن نے ایس او پیز احکامات کی دھجیاں بکھیردی

محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن نے ایس او پیز احکامات کی دھجیاں بکھیردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(بیورورپورٹ) محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن نے ایس او پیز احکامات کی دھجیاں بکھیردی، روہڑی ریلوے اسٹیشن کے پلٹ فارم پر گندگی کے ڈھیر، کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا، مسافروں میں تشویش کی لہر، وفاقی وزیر ریلوئے شیخ رشید و دیگر انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق وزارت محکمہ ریلوئے پاکستان کی جانب سے ٹرین آپریشن کی بحالی کے بعد کرونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں پاکستان بھر کے تمام ریلوئے اسٹیشنوں، پلٹ فارم، بکنگ آفیسز، دفاتر و دیگر املاک میں جاری کاروائیوں کے سلسلے میں سختی سے ایس او پیز پر عملد ر آمد کرانے کیلئے واضع احکامات دیئے تھے تاکہ ٹرین آپریشن کے دوران عملے سمیت مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے لیکن افسوس محکمہ ریلوئے سکھر ڈویژن کے عملے نے ٹرین آپریشن کی بحالی کے بعد ایس او پیز کو مکمل نظر انداز کر کے ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کر دیا ہے روہڑی ریلوئے انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ دو روز سے ریلوئے اسٹیشنوں کے پلٹ فارم سمیت ریلوئے ٹریک کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں روہڑی ریلوئے انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کی وجہ مسافروں میں کرونا وائرس سمیت دیگر مہلک بیماریاں پھیلنا کا خدشہ بڑھ گیا ہے ریلوئے اسٹیشنوں پر صفائی کے ناقص انتظامات پر مسافروں نے گہر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوئے شیخ رشید، سیکریٹری ریلوئے، ڈی ایس ریلوئے سکھر ڈویژن، جی ایم ریلوئے و دیگر متعلقہ محکمے کے بالا حکام سے نوٹس لیکر مسافروں کی زندگیاں محفوظ بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -