حکمرانوں کو نوجوانوں کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،حافظ طاہر مجید
حیدرآباد(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے سندھ میں جعلی ڈومیسائل بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کو نوجوانوں کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، جعلی ڈومیسائل بنانے میں ملوث تمام کرپٹ افسران اور سیاسی رہنماؤں خلاف سخت کاروائی کی جائے، جماعت اسلامی جعلی ڈومیسائل سمیت سندھ کے جائز مسائل پر بھرپور طریقے سے آواز بلند کرتی رہی ہے، ایک بیان میں حافظ طاہر مجید نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں نوکریاں بیچنے کی خاطر سندھ کے ساتھ بڑا دھوکا کیا ہے، کرپٹ افسران نے بڑے پیمانے پر جعلی ڈومیسائل بنائے ہیں۔ان نوکریوں پر مقامی لوگوں کا حق ہے لہٰذا سندھ کے عوام کو بیوقوف بنانا بند کیا جائے، اگر سندھ کے لوگوں کا جعلی ڈومیسائل بنا ہے تو اس کی وجہ کرپٹ افسران ہیں، عدالت میں جعلی ڈومیسائل کا معاملہ چل رہا ہے اور امید ہے جلد فیصلہ ہوگا، سندھ حکومت نے عدالت میں جواب دیا کہ جعلی ڈومیسائل پر کوئی شکایت نہیں ملی، جعلی ڈومیسائل کے خلاف سوشل میڈیا پرسندھ کی عوام نے بھی آواز بلند کی ہے، انہوں نے کہا کہ ان تمام کرپٹ افسران کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے جنہوں نے جعلی ڈومیسائل بنا کر سندھ کے عوام کو دھوکا دیا ہے، سندھ حکومت اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین پر عمل نہیں کر رہی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے تمام محکموں میں نوکریوں میں پہلا حق صوبے کی عوام کا ہے،لہٰذاجعلی ڈومیسائل پر دی گئی تمام سرکاری ملازمتیں ختم کی جائیں اور اس کاروبار میں ملوث کر پٹ افسران کو قرار واقعی سزا دی جائے، جماعت اسلامی سندھ کے حقوق کی پاسدار ہے اور حکمرانوں کو سندھ کے نوجوانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی۔