گذری سے منشیا ت اور فحاشی کے اڈے ختم کیے جائیں، علاقہ مکین

گذری سے منشیا ت اور فحاشی کے اڈے ختم کیے جائیں، علاقہ مکین

  

کراچی (کرائم رپورٹر) گذری تھانے کی حدود میں منشیا ت اور فحاشی کے اڈے علاقہ پولیس کی سرپرستی میں چلائے جارہے ہیں جس کی کی وجہ سے علاقہ علاقہ مکینوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ گزری پی اینڈ اینڈ ٹی کالونی اور ملحقہ آبادیوں میں یہ کاروبار منظم انداز میں چلایا جا رہا ہے جس سے علاقہ کا ماحول خراب ہو رہا ہے اور نوجوانوں پر بھی ان سرگرمیوں کی وجہ سے منفی اثرات پڑرہے ہیں ان سرگرمیوں میں ملوث مافیا طاقتور ہے اور پولیس کی سرپرستی حاصل ہونے کی وجہ سے بلاخوف یہ کاروبار کررہا ہے ان حالات میں لوگ شکایت کرنے کی ہمت نہیں کرتے علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی سندھ گورنر سندھ آ ی جی سندھ اور رینجرز کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ان اڈوں کو ختم کرایا جائے اور اس کاروبار میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -