سکھر،باپ بیٹا گٹر میں گر کر جاں بحق، ایک شخص زخمی

        سکھر،باپ بیٹا گٹر میں گر کر جاں بحق، ایک شخص زخمی

  

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر میں باپ بیٹا گٹر میں گر کر جاں بحق، ایک شخص زخمی، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے سبزی منڈی کے قریب واقع بسم اللہ ٹاون میں ایک نو سالہ بچہ بشیر احمد گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اچانک کھلے ہوئے گٹر میں جاگرا بیٹے کو گٹر میں گرتا دیکھ کر بچے کے باپ عبدالرشید نے اسے بچانے کی کوشش کی مگر وہ خود بھی گٹر میں گر پڑا اسی دوران وہاں سے گذرنے والا عبدالرشید کا کزن لیاقت علی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا وہ بھی گٹر میں گر گیا اور زخمی ہوگیا علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں کو نکال کر سکھر کے نجی اسپتال پہنچایا تاہم گٹر میں سانس رک جانے کے باعث باپ بیٹا چل بسے جبکہ لیاقت علی کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے متوفی عبدالرشید سبزی منڈی میں محنت مزدوری کرتا تھا جبکہ اس کا تعلق بلوچستان کے علاقے روجھان جمالی سے ہے۔

46اضلاع میں 5245مربع کلو میٹر رقبہ پر ٹڈی کش سپرے مکمل اسلام آباد (این این آئی)این ایل سی سی نے کہاہے کہ وزارت فوڈ سکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔این ایل سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ ملک بھر میں 5245 اسکوائر کلومیٹر رقبہ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ 46 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1100 سے زائد ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 925 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 114935 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا۔ 2 اضلاع (میانوالی اور ڈی جی خان) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 71 ہیکٹر پر آپریشن کیا گیا۔ 7 اضلاع،ڈی آئی خان،ساؤتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم اور خیبر)میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے 606 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔ صوبہ بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 130417 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا اور 33 اضلاع (خضدار، آوران، نوشکی، چاغی، گوادر، لسبیلہ، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ڈکی، ہرنائی، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللی، کوہلو، لورالائی، مستونگ، موسیٰ خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، سراب، صحبت پور، ڑوب اور زیارت)میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے پر 3417 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔ صوبہ سندھ کے 3 اضلاع (جام شورو، مٹیاری، حیدرآباد) میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے پر 67 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا۔سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2275 سے افراد اور 279 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

سپرے مکمل

مزید :

صفحہ آخر -