کمپلینٹ آفس پیسکو ون کے ٹیلی فون آپریٹر محمد موسیٰ خان انتقال کر گئے

  کمپلینٹ آفس پیسکو ون کے ٹیلی فون آپریٹر محمد موسیٰ خان انتقال کر گئے

  

صوابی(بیورورپورٹ)پیسکو واپڈا ہاؤس صوابی کے ایل ایم ون اور کمپلینٹ آفس پیسکو ون کے ٹیلی فون آپریٹر محمد موسیٰ خان مختصر علالت کے بعد نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ انہیں اپنے آبائی قبر ستان واقع موضع باغیچہ ڈھیری ضلع صوابی میں اتوار کی شام سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنازہ میں ضلع صوابی کے واپڈا آفسران، اہلکاران اور دوست و احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم گجو خان میڈیکل کالج شاہ منصور صوابی کے فیصل خان کے والد، پیسکو حضرو اٹک کے خالد خان اور ایڈ من چل فاؤنڈیشن شاہ منصور صوابی شیر علی خان کے بھائی تھے۔ ان کی رسم قل کل بروز منگل موضع باغیچہ ڈھیری ضلع مردان میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کافی عرصہ سے کسٹمر سروس پیسکو ون صوابی کمپلینٹ آفس میں بحیثیت ٹیلی فون آپریٹر خدمات انجام دیتے رہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -