آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی کا تعزیتی اجلاس

  آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی کا تعزیتی اجلاس

  

صوابی (بیورورپورٹ)آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت سینئر نائب صدر حاجی وارث خان منعقد ہوا جس میں آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی کے صدر حاجی شیر زادہ خان کی نا گہانی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کااظہار کیا گیا۔ شرکاء نے کہاکہ مرحوم عرصہ چار سال سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ دوران ملازمت ٹیچرز ایسو سی ایشن کے پلیٹ فارم سے بحیثیت ضلعی صدر اساتذہ کے حقوق کے لئے آواز بلند کی جب کہ ملازمت سے فارغ ہونے سے لے کر وفات تک بحیثیت ضلعی صدر پنشنرز ایسو سی ایشن صوابی ضلع بھر کے ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے لئے جدوجہد کر تے رہے بیماری کے باوجود ایسوسی ایشن کے ہر اجلاس میں شرکت کر تے رہے اجلاس کے آخر میں دُعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور سوگواروں کو صبر و جمیل عطا فر مائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -