طلبہ کی سمسٹر فیسمعاف کی جائے،آفتاب حسین مجاہد
سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) طلبہ کی سمسٹر فیس معاف کی جائے۔ والدین لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں فیسوں کی اادائیگی والدین کیلئے بوجھ بن سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی جمعیت طلبہ مردان ڈیژن کے ناظم افتاب حسین مجاہد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ مردان شمالی محمدانیس سمیع الحق ناظم درگئی کالج محمدنوید ناظم درگئی سرکل ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ ان لائن کلاسسز کے نام پر جو ڈرامہ رچایہ گیا ہے انکو بند کیا جائے اور یونیورسٹی کھولنے کے اقدامات کئے جائیں۔