شیخوپورہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 6کی حالت تشویشناک

شیخوپورہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 6کی حالت تشویشناک

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم قرنطینہ سنٹر میں زیر علاج کورونا وائر س کے شکار مزید 6مزیدمریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے جن کیلئے ہسپتال میں وینٹی لیٹر کی سہولت بھی میسر نہ ہے کیونکہ آئیسولیشن وارڈ میں صرف چار وینٹی لیٹر موجود ہیں جن پر انتہائی مخدوش حالت کے مریضوں کو رکھا گیا ہے ہسپتال میں پچھلے دس دنوں کے دوران ہر روز دو سے تین کورونا مریض جاں بحق ہورہے ہیں اور مریضوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے اس کے علاوہ شہر میں اپنے طور پر کورونا ٹیسٹ کروانے والے ایسے افراد جن کے ٹیسٹ مثبت آرہے ہیں وہ خود کو ہسپتال میں رکھنے کی بجائے گھروں میں ہی آئیسولیٹ ہوچکے ہیں جن کی تعداد سینکڑوں میں بتائی جارہی ہے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود عوام میں احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کے حوالے سے سنجیدگی نہیں پائی جارہی اور جو حکومتی ایس او پیز ہیں ان پر بھی عملدر آمد نہیں کیا جارہا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شیخوپورہ میں کورونا کیسز بڑھے جبکہ ضلع کی مختلف پرائیویٹ لیبز میں کوروناٹیسٹ کروانے والے مریضوں کی تعداد غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہیں جبکہ ٹیسٹ کروانے والے مریضوں میں سے 15سے زائد مریض پازٹیو آنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -