منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزمان گرفتار

منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزمان گرفتار

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ الوچ شانگلہ محمد پرویز اور ایس ایچ او تھانہ مارتونگ لیاقت علی خان کی بڑی اور بروقت کاروائی، مقامی پولیس نے ہزاروں مالیت کی چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے مختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران منشیات کے تین سمگلروں اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے تھانہ الوچ اور تھانہ مارتونگ میں مقدمات درج کر لئے گئے پکڑی گئی اعلیٰ کوالٹی کی چرس ضلع بونیر سے خفیہ پہاڑی راستوں کے ذریعے مختلف علاقوں خاص کر کابلگرام کو سمگل کی جارہی تھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی وضع کردہ جامع حکمت عملی کے تحت منشیات کی سپلائی لائن کو بند کرنے کی کاروائیوں کے تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ الوچ محمد پرویز نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ جمبل چیک پوسٹ جو دوسرے علاقوں سے ملانے والی دشوار گزار اور خفیہ پہاڑی راستوں کے مختلف مقامات پر ناکہ بندیوں کے نتیجے میں منشیات کے دو سمگلر اور بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کرلئے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے جمبل چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران منشیات سمگلرز اور بدنام زمانہ منشیات فروش فواد علی ولد شفیق الرحمن اور اختر محمد ولد طاؤس ساکنان کابلگرام کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ہزار گرام سے زائد چرس برآمد کرلی اور انکے خلاف تھانہ الوچ میں مقدمہ درج کرلیا گیا اسی طرح علاقہ تیتوالان میں ایس ایچ او تھانہ مارتونگ لیاقت علی خان نے بدنام زمانہ منشیات فروش عرفان خان عرف بدردین ولد امان اللہ خان گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پانچ سو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی مارتونگ لیاقت علی نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے بڑی اور کامیاب کاروائی کے موقع پر بدنام زمانہ منشیات فروش عرفان خان عرف بدردین ولد امان اللہ سکنہ تتوالان کو چرس کے مکروہ دھندے میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا، عرفان خان عرف بدردین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی، بدنام زمانہ منشیات فروش عرفان خان عرف بدردین علاقہ تتوالان سے ایس ایچ او تھانہ مارتونگ لیاقت علی خان نے گرفتار کر لیا گرفتار منشیات فروش عرفان خان عرف بدردین کے خلاف ایس ایچ او تھانہ مارتونگ لیاقت علی خان نے مقدمہ درج کر لیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے ایس ایچ او تھانہ الوچ اور ایس ایچ او تھانہ مارتونگ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کو ختم کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے اور ان منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -