صوبائی دارلحکومت پشاور میں پھل مہنگے داموں فروخت ہونے لگے

      صوبائی دارلحکومت پشاور میں پھل مہنگے داموں فروخت ہونے لگے

  

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں پھل مہنگے داموں فروخت ہونے لگے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے قیمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہے تفصیلات کے مطابق بازاروں میں اچھا کیلا فی درجن 150روپے فروخت ہونے لگا جسکی وجہ سے شہری بے زار دکھائی دینے لگے جبکہ کیلا کے کاروبار سے وابستہ افراد بھی کیلا کے زیادہ قیمتوں سے پریشان ہے کیلا کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق پہلے کیلا 50 سے 60روپے درجن فروخت ہوتا تھا جسمیں ہمارے لئے بھی فائدہ ہوتا تھا تاہم حالیہ کورونا وباء کی وجہ سے جاری بحرا ن کے پیش نظر کیلا افغانستان برآمد ہونے لگا جسکی وجہ سے کیلا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ کیلا کی قیمت زیادہ ہونے سے گاہک خریدنے سے قطراتے ہے جسکی وجہ سے ہمارے کاروبار پر بھی اثرارت پڑے ہیں پشاور کی شہریوں نے اس حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے جلد از جلد اقدامات کیے جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -