ایکسائز اہلکاروں کی چلتی مسافر گاڑی پر فائرنگ،خاتون سمیت2 افراد زخمی

  ایکسائز اہلکاروں کی چلتی مسافر گاڑی پر فائرنگ،خاتون سمیت2 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ) انٹرچینج کے قریب ایکسائز اہلکاروں کی چلتی مسافر گاڑی پر فائرنگ۔فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی۔ گاڑی سے مشکوک سامان برآمد۔ڈرائیور گرفتار۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے اسلام آباد جانے والی مسافر گاڑی میں نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کی اطلاع پر ایکسائز ٹیم نے موٹر وے پر دریائے کابل کے قریب ناکہ بندی کررکھی تھی۔اس دوران ایکسائز اہلکاروں نے مشکوک مسافر گاڑی کو روک لیا جس پر ڈرائیور نے ایکسائز اہلکاروں کے ساتھ تکرار شروع کیا اور گاڑی بھگانے کی کوشش کی۔ایکسائز ٹیم نے مسافر گاڑی کو روکنے کے لیے موٹروے انٹر چینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک مسافر خاتون سلمہ دختر شیر محمد گولی لگنے سے زخمی ہو گئی جبکہ دو مسافر ادریس ولد محمد طاہر اور محمد افضل ولد محمد بشیر گاڑی کی جھٹکوں کی وجہ سے زخمی ہو گئے۔تما م زخمیوں کو چارسدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ گاڑی کو تحویل میں لیکر تھانہ پڑانگ لے گئے۔