صوابی پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن17اشتہاری گرفتار

صوابی پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن17اشتہاری گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ)صوابی پولیس کا مجرم اشتہاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن*17مجرمان اشتہاری گرفتارچار کلاشنکوف،22پستول،07بندوق اور سینکڑوں کارتوس برآمدکر لی۔ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی خصوصی ہدایات پر ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ، مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی مسلسل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایات پر چاروں سرکلز کے ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں جملہ ایس ایچ اوز و چوکیات انچارجان نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرہ تنگ کرتے ہوئے بمع ڈی ایس بی سکواڈ،سی ٹی ڈی سکواڈ،ایلیٹ فورس،آر آر ایف سکواڈ،لیڈی کنسٹبلز اور ضلعی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کرکے 17مجرمان اشتہاری،160مشتبہ افراد کو گرفتار کیا،ملزمان کے قبضے سے 04عدد کلاشنکوف، 03عدد رائفل،07عدد بندوق،22عدد پستول معہ205عدد کارتوس مختلف بور،جبکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور ناکہ بندیوں کے دوران 160مشتبہ گان کو گرفتار کریمنل۔ڈیٹا کلئیر ہونے پر چھوڑے گئے، 10RRBOکے تحت 40مکانات، ہوٹلز اور 12SVEPکے تحت 24حساس مقامات چیک کیے گئے،۔اسی طرح ٹریفک وارڈن پولیس نے کمسن ڈرائیوران،ان رجسٹرڈ گاڑیاں اور کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 120گاڑیوں سے کالے شیشے اُتارے گئے جبکہ کمسن بچے موٹرسائیکل چلانے پر 400 موٹر سائیکل تحویل میں لیے۔ اور 300ان رجسٹرڈ گاڑیاں کے ڈرائیوران کو چالان کیے گئے۔کمسن بچوں کے والدین کو متبنہ کیا کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیے اور موٹرسائیکل چلانے سے منع کرکے آئیندہ حادثات میں اضافہ نہ کیا جائے۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -