پٹرول مافیا کیخلاف کاروائی،مصنوعی قلت پر2فلنگ سٹیشن سیل

پٹرول مافیا کیخلاف کاروائی،مصنوعی قلت پر2فلنگ سٹیشن سیل

  

سرائے نورنگ (نمائندہ خصوصی)لکی مروت کی ضلعی انتظامیہ نے پٹرول مافیا کے خلاف کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں قائم پمپوں پر رات کے وقت چھاپے مارے مصنوعی قلت پردوپمپس سیل کردئیے۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت کی ضلعی انتظامیہ نیپٹرول کی مبینہ منصوعی قلت اور مہنگے داموں پرفروخت کے خلاف کاروائی کے لئے ضلعی انتظامیہ نے ٹیمیں تشکیل دے دیدی اوررات کے وقت ضلعی انتظامیہ کے مختلف ٹیموں نیپٹرول پمپس اور آئل ایجنسیز پر چھاپے مارے۔ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنورالامین نے انڈس ہائی وے اور سرائے نورنگ کے علاقوں میں چھاپوں کے دوران پٹرول کی مصنوعی قلت پر دو پٹرول پمپ سیل کر دئیے دونوں پٹرول پمپس میں پٹرول موجود تھاتاہم عوام کو نہیں دے رہے تھے۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر نیپی ایس او آئل ڈپو کا بھی دورہ کیا اورڈپو کے منیجر کو بلا تعطل پٹرول پمپس کو پٹرول کی ترسیل کے ہدایات جاری کئیاسسٹنٹ کمشنر نادر شہزاد اور ایڈیشنل کمشنر نجیب نے بھی لکی شہر اور گرد ونواح میں پٹرول پمپس پر چھاپے مارے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سلطان حیدر نیبھی مختلف علاقوں میں پٹرول پمپس پر چھاپوں کے دوران مہنگے داموں پٹرول کی فروخت پر کئی آئل ایجنسیز اور پمپس کو جرمانہ کیا ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو? کہا کہ لکی مروت میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں،عوام ضرورت کے مطابق پٹرول خریدیں جو بھی پٹرول پمپ پٹرول کی منصوعی قلت میں ملوث ہوا ان کے خلاف سخت ترین کاروائی کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -