سڑک کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: عمائدین

سڑک کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: عمائدین

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان ٹٹی ثمر باغ سڑک تعمیر کرنے میں روکاوٹیں پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، سول سوسائٹی،تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان ایجنسی ہیڈکوارٹر وانا کے علاقہ ٹٹی ٹمر باغ سے تعلق رکھنے والے عمائدین ملک سالوجان ملک ست خان ملک عبدالروف ملک عبدالرشید ملک کریم اور دیگر نے مقامی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ھوئے کہا کہ بعض عناصر ٹھٹی ثمر باغ روڈ کی تعمیر میں روڑے اٹکا رہے ہیں جو ٹٹی ثمر باغ کے عوام کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہے۔انھوں نے کہا کہ ٹھٹی ثمر باغ کو 18 کلومیٹر سڑک کی منظوری دیکر ڈپٹی کمشنر حمید اللہ خٹک نے علاقے کے عوام کا دیرینہ مسلہ حل کردیا ہے، عمائدین کا کہنا تھا کہ وانا سے ٹٹی ثمر باغ تک پختہ سڑک کی تعمیر کرنے سے لوگوں کو امد رفت میں حائل مشکلات کا خاتمہ ہوجائیگا،ان کا کہنا تھا کہ اب کچھ عناصر ذاتی مقاصد کیلئے سڑک کی تعمیر میں روکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ایک لاکھ آبادی کو سڑک کی سہولت سے محروم کرنے پر تولے ہوئے ہیں، عمائدین نے آئی جی ایف سی کور کمانڈر پشاور اور وزیراعلی کے پی کے سے روڈ پر جلد تعمیراتی کام شروع کرنے سمیت سڑک تعمیر کرنے میں روکاوٹیں پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -