شہر میں ناقص معیار کے حفاظتی ماسک کی فروخت میں انتہائی حد تک اضافہ

شہر میں ناقص معیار کے حفاظتی ماسک کی فروخت میں انتہائی حد تک اضافہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)شہر میں ناقص معیار کے حفاظتی ماسک کی فروخت میں انتہائی حد تک اضافہ ہو اہے تاہم ضلعی انتظامیہ ناقص معیار کی حفاظتی ماسک کے فروخت پر چشم پوشی اختیار کی ہوئے ہے جسکے باعث ماسک کے نام پر سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے،شہر کے بازاروں اور شاہراوں پر جگہ جگہ حفاظتی ماسک کی دکانیں سجی ہوئی ہیے جبکہ ماسک کے دھندہ کرنوالے افراد من پسند قیمتوں سمیت ناقیص معیار کے حفاظتی ماسک عوام کو فروخت کرتے ہیں جب کہ ناقص معیاری کی وجہ سے کورونا وباء مزید پھیلنے کا خدشہ سمیت عوام کا مالی نقصان بھی ہو رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ شہر میں موجود ناقص معیار کے حفاظتی ماسک کی فروخت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -