پشاور ہائی کور ٹ دارلقضا ء بنچ کے جسٹس ارشد علی کا درگئی عدالت کا دورہ
سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان)پشاور ہائی کور ٹ دارلقضا ء بنچ کے جسٹس ارشد علی نے درگئی عدالت کا دورہ کیا اور ایڈیشنل سیشن جج، سول ججز عدالتوں اور بارروم درگئی میں ایس او پیز پر عمل در امد کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے معزز جج صاحبان کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل در امد کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کا حل احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے میں ہے اس لئے عدالتوں میں سماعت کے دوران ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے اور سائلین اور وکلاء برادری کے درمیان بھی فاصلے کا انتظام کیا جائے۔ دورے کے موقع پر پشاور ہائی کورٹ کے جج نے درگئی بار روم کا دور ہ کیا۔ اس موقع پرسینئر قانون دان ضیاء الرحمان اور ارشد خٹک نے معزز جج کو درگئی بار روم میں ایس او پیز کے حوالہ سے اگاہ کیا۔