ڈپٹی کمشنر نور ولی خان وزیر کا پٹرول ڈپو تاروجبہ اور ضلع کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ

  ڈپٹی کمشنر نور ولی خان وزیر کا پٹرول ڈپو تاروجبہ اور ضلع کے مختلف پٹرول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر نور ولی خان وزیر کا پٹرول ڈپو تاروجبہ اور ضلع کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان نے تاروجبہ آئل ڈپو کا دورہ کیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر نے پٹرول ڈپو کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈویژنل ڈپو منیجر سے موجودہ صورت حال کے حوالے سے بات کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پیر کے روز ڈپو سے پٹرول کی سپلائی متعلقہ ضلعوں کو بلا تعطل شروع ہوجائے گی جس سے کچھ ہی دنوں میں تمام فلنگ سٹیشن پر عوام کو پٹرول کی ترسیل فراہم ہوجائے گی جس سے عوام کو بغیر کسی مشکل اور لمبی انتظار کے ہر پمپ پر پٹرول دستیاب ہو گا۔ جبکہ اس موقع پر ڈی ایس پی پبی سرکل کو بھی احکامات جاری کئے کہ آئل ٹینکروں کو ترتیب کے ساتھ پارکنگ کو ممکن بنانے کی ذمہ داری حوالے کی گئی ٹریفک کو روا دواں رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ نوشہرہ کے عوام کو سہولیات میسر ہو۔ اسکے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان وزیرنے کئی پٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا اور پٹرول پمپس کے منجرز اور مالکان کو احکامات جاری کئیں کہ شہریوں کو بلا کسی تعطل پٹرول کو یقینی بنائی جائے۔ ذخیرہ اندوزی اور حکومت کی مقرہ ریٹ سے ذائد پر فروخت کرنے والوں سے ضلعی انتظامیہ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اور انکے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔