صوابی، منشیات کے قبیح کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کاروائیاں جاری
صوابی(بیورورپورٹ)ڈی پی او صوابی کی ہدایات پر ضلع بھر میں ہر قسم جرائم پیشہ بالخصوص منشیات کے قبیح کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال نے ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جسمیں کئی محب وطن شہری بھی خفیہ طور پر پولیس کے معاون ہیں اور وہ SDPO سے ہمہ وقت براہ راست رابطے میں رہتے ہیں۔ SDPO رزڑ نے گزشتہ روز میٹنگ میں SHOs اور بیٹ افسران کو سختی سے ہدایات بھی دئے تھے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑے۔ انھی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے SHO تھانہ پرمولی SI سلطان محمود خان اور قائم مقام SHO تھانہ کالوخان SI گلزار خان نے اپنے متعلقہ علاقہ اختیار میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے SHO تھانہ کالوخان SI گلزار خان نے ملزم مشتاق الرحمان ولد حبیب الرحمان سکنہ سپین کانی کو 2 کلو 13 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کیا،ایک اور کارواِئی کے دوران منشیات فروش شوکت ساکن ترلاندی کے قبضہ سے 1400گرام چرس برآمد کیا گیا اور سلیم ساکن پلوسئی سے 480گرام چرس برآمد کیا،جبکہ تھانہ پرمولی پولیس ٹیم نے SI مختاج خان کے زیر نگرانی ملزم اظہار خان ولد مصری سکنہ سپین کانی کو 1 کلو 925 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا۔ ملزم مشتاق تھانہ کالوخان جبکہ ملزم اظہار کے خلاف تھانہ پرمولی میں خیبر پختونخواہ نارکاٹکس ایکٹ 2019 کے دفعات کے زیر مقدمات درج رجسٹرڈ کی گئی۔دریں اثناء کراچی سے سرقہ شدہ ایک موٹر ایک ایل آئی برنگ کالا نمبریBFX-760 کو ریکور کرکے پولیس نے تحویل میں لیکر نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔