بیرون ملک پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں

      بیرون ملک پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان)جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبد الواسع نے کہا ہے کہ حکومت فور ی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے اقدامات کریں اور اگر بیرون ملک وفات پانے والے پاکستانیوں کے میتوں کو واپس نہیں لاسکتے تو پھر حکومت اعلان کریں انشاء اللہ الخدمت فاؤنڈیشن ان میتوں کو پاکستان لانے کے لئے فری انتظامات کریگی۔ بد قسمتی سے کرونا پھیلاؤ کے خدشات کے باعث دینی مدارس اور تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں جبکہ کاروبار، کارخانے اور سیر و ساحت کی اجازت دیدی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملاکنڈ پر جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان کے اعزاز میں دئیے گئے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر خورشید ربانی،سٹی امیر امجدعلی شاہ،جنرل سیکرٹری نعمت اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری عبد الواسع نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے چندے تو مانگ رہے ہیں لیکن اج مشکل وقت انے پر ان بیرون ملک پاکستانیوں کے مدد کے لئے تیار نہیں ہیں جس کی وجہ سے ان پاکستانیوں کے مسائل اور تکالیف میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت مشکل کے اس گھڑی میں اپنے مسلمان بہن بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکنہ مد د کر لئے ان کے رضاکاراور کارکن ہر وقت تیار رہیں گے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ حالیہ مشکل حالات میں الخدمت فاؤنڈیشن کے کردار اور کارکردگی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا بلکہ پورے دنیا اور بالخصوص پاکستان کے عوام اور سیاسی و سماجی کارکنان بھی الخدمت کے کارکردگی کے معترف ہیں جنہوں نے صرف اور صرف اللہ کے رضا کی خاطر دن رات ایک کرکے مصیبت بہن بھائیوں کی مدد کی ہے۔