ماحولیاتی نظام، زمینی حیات کی بقاء کیلئے مستحکم سمند ر ناگزیر: ایڈ مرل عباسی

  ماحولیاتی نظام، زمینی حیات کی بقاء کیلئے مستحکم سمند ر ناگزیر: ایڈ مرل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمودعباسی نے عالمی یوم ِ بحر 2020 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سمندروں کی افادیت کو اُجاگر کرنے اور بحری و آبی وسائل کے پائیدار استعمال سے متعلق آگہی کے فروغ کے لیے دنیا بھر میں ہر سال سمندروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ رواں سال اس دن کا موضوع ”بحری استحکام کے لیے جدت“ منتخب کیا گیا ہے۔سمندر، کرہ ارض کے ماحولیاتی نظام کا اہم ترین جزو ہیں اور مستحکم سمندر زمینی حیات کی بقاء کے لیے ناگزیر ہیں۔ جیسا کہ سمندروں کو درپیش چیلنجز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے جدید طریقوں کی ضرورت ہے۔ عالمی یوم ِ بحر منانے کا مقصد انسانی عمل سے سمندروں پر ہونے والے اثرات کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے اور سمندروں کے استحکام کے لیے بین الاقوامی کاوشوں کو مستحکم کرنا ہے۔ یہ دن سمندروں کو مختلف خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے مربوط کوششوں کے عہد کرنے کا دن ہے۔عالمی یوم ِ بحر منانے کے جذبے کے عین مطابق پاک بحریہ سمندری وسائل کے محفوظ اور دیرپا استعمال کے فروغ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے۔
بحر،عالمی دن