رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق، 3 زخمی

  رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق، 3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(آئی این پی) رحیم یارخان میں موٹر وے ایم فائیو پر ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اورتین زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق بدنصیب خاندان بہاولپور سے رحیم یار خان جا رہا تھا کہ گاڑی کی رفتار تیز ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالی خواتین کو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک حادثہ