بلاول زرداری وفاقی حکومت پر بلا جواز تنقید کررہے ہیں‘ ڈاکٹر سیمی بخاری

بلاول زرداری وفاقی حکومت پر بلا جواز تنقید کررہے ہیں‘ ڈاکٹر سیمی بخاری

  

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ کا سیاسی سورج غروب ہورہا ہے، بلاول زرداری سندھ میں بارہ سال کی نااہلی اور ناکامی کو تسلیم کرنے کی بجائے وفاقی حکومت پر بلا جواز تنقید کررہے ہیں۔اپنے بیان میں ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کھربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے اپنی تجوریاں بھری ہیں، بلاول زرداری اسکا حساب دیں۔چور مچائے شور کی سیاسی فلم اب پرانی ہوچکی ہیں عوام باشعور ہیں اور کھوٹے اورکھرے کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملکر ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، پوری قوم ان نااہل، ناکام اور کرپٹ ٹولے کی وجہ سے قرضوں کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہے، علی بابا چالیس چوروں نے ملکر اپنے اور اپنے خاندانوں کو نقصان پہنچایا ہے مگر عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ شہباز شریف جتنا مر ضی چھپ لیں مگر وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے،انہیں لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا، شہباز شریف کی کوئی شعبدہ بازی اور شوبازی اب کام نہیں آئے گی اور یہ چند تنخواہ دار نام نہاد درباری اور ترجمان انہیں بچا نہیں سکیں گے۔

ڈاکٹر سیمی بخاری

مزید :

صفحہ آخر -