رواں مالی سا ل ترقیاتی منصوبوں کیلئے 584ارب90کروڑ سے زائد کے فنڈ جاری ہوئے

رواں مالی سا ل ترقیاتی منصوبوں کیلئے 584ارب90کروڑ سے زائد کے فنڈ جاری ہوئے

  

اسلام آ باد (آئی این پی) رواں مالی سال کے 11ماہ میں سب سے زیادہ پی ایس ڈی پی کی مد میں 584ارب90کروڑ سے زائد کے فنڈ جاری ہوئے۔تفصیلات کے مطابق جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارتوں کیلئے 245ارب80کروڑ سے زائد کے فنڈدیے گئے، این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 173ارب53کروڑ سے زائد جاری ہوئے، سیکیورٹی کی بہتری کیلئے 49ارب73کروڑ سے زائد رقم جاری کی گئی، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 43ارب56کروڑ کے فنڈ دیے گئے۔دستاویز کے مطابق کابینہ ڈویڑن کے لیے 35ارب16کروڑ سے زائد کے فنڈ جاری کیے گئے، ہائیرایجوکیشن کمیشن کے لیے 28ارب28کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی گئی، وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 77ارب25کروڑ جاری ہوئے، ریلوے ڈویژن کے لیے 8ارب67کروڑ سے زائد کے فنڈ کا اجرا کیا گیا۔دستاویز میں بتایا گیا کہ کے پی میں ضم اضلاع کے10سالہ ترقیاتی پلان کے لیے 23ارب جاری کیے گئے، ضم اضلاع کے دیگر منصوبوں کے لیے 14ارب87کروڑ جاری ہوئے، این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 20 ارب65کروڑ فنڈ کی مد میں دیے گئے، وزارت ریلوے کے لیے 10ارب سے زائد کے ترقیاتی فنڈ جاری ہوئے۔وزارت قومی تحفظ خوراک کے لیے 8ارب سے زائد کی رقم جاری کی گئی، وزارت قومی صحت کے منصوبوں کے لیے7ارب 56 کروڑ سے زائد جاری ہوئے۔

ترقیاتی فنڈز

مزید :

صفحہ آخر -