پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدسی این جی بھی سستی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدسی این جی بھی سستی

  

لاہور(این این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسلام آباد اور پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔اسلام آباد اور پنجاب بھر میں سی این جی کی قیمت 72 روپے 50پیسے سے کم ہو کر 65 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت میں کمی کے باعث سی این جی کی قیمت کم کی گئی ہے۔اوگرا کی جانب سے جون کے لیے نئی قیمت مقرر کی گئی۔چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبد اللہ پراچہ کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن پہلے سے ہی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کررہی تھی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنا چاہیے۔

سی این جی سستی

مزید :

صفحہ آخر -