ملتان، کورونا وائرس کے باعث سینئر لیڈی ڈاکٹر جاں بحق
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کوویڈ 19 کے باعث ایک سینئر لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہو گئی ہیں۔ جاں بحق لیڈی ڈاکٹر نشتر ہسپتال میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہی تھیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کا نشانہ بننے کے بعد زیر علاج رہنے والی لیڈی ڈاکٹر غزالہ نے دار فانی سے کوچ کرلیا ہے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کا کہنا ہے کہ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھیں۔