پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا
پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کا کورونا کا تیسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے، انہوں نے کہا کہ فی الحال آئسولیشن میں ہوں، ڈاکٹرز سے رائے لوں گا۔

شرجیل میمن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا کا تیسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے،10 دن کے دوران 3 بار ٹیسٹ کیے گئے، پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی، دوسری بار ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آئی۔انہوں نے کہا کہ شک گزرنے پر تیسری بار سیمپل دیا تو پھر منفی آیا، فی الحال آئسولیشن میں ہوں اور ڈاکٹرز سے رائے لوں گا۔

شرجیل میمن کورونا سے متعلق حیدرآباد میں سندھ حکومت کے فوکل پرسن ہیں۔وہ وفاق کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلوں پر تنقید کرتے رہے ہیں، شرجیل میمن دو روز قبل تک سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی شریک رہے۔ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کے صاحبزادے راول میمن اور گھر کے دیگر 9 افراد کی کورنا ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -