کراچی، لیا ری میں 5منزلہ عمارت گر گئی، ایک خاتون ہلاک، درجنوں زخمی 

کراچی، لیا ری میں 5منزلہ عمارت گر گئی، ایک خاتون ہلاک، درجنوں زخمی 

  

کراچی)اسٹاف رپورٹر (کراچی کے علاقے لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے نزدیک پانچ منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے جنہیں امدادی ٹیموں نے علاقے کے لوگوں کی مدد سے ملنے سے باہر نکالا اور اسپتال روانہ کیا عمارت میں صبح سے جھٹکے لگ رہے تھے اور اس سے پتھر بھی گر رہے تھے عمارت کے گرنے سے علاقے میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اکٹھے ہو گئے جس کی وجہ سے امدادی کام بھی متاثر ہوا تنگ گلیاں اور دشوار گزار راستوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری پیش آئی چھ ماہ کے دوران عمارتوں کے گرنے کا تیسرا واقعہ ہے متعلقہ اداروں نے آج تک کوئی توجہ نہیں دی متاثرہ عمارت کو تعمیر ہوئے بیس سال کا عرصہ ہوا تھا زیادہ تر افراد نے زخمیوں اپنا سامان نکالنے کی غرض سے عمارت میں دوبارہ گئے تھے رات گئے تک عمارت سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری تھا ایک پچاس سالہ خاتون کی لاش بھی اسپتال پہنچائی گئی کمشنر کراچی اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا واقعے کے بعد بڑی تعداد میں ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور اسپتال میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا رات گئے تک امدادی کام جاری تھا زخمیوں کو باہر نکالا جا رہا تھا لائٹ بند ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں لوگ موبائل کی روشنیوں سے اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور غیر متعلقہ لوگوں کو وہاں سے ہٹایا۔

مزید :

صفحہ اول -