ٹائیگر فور س پی ٹی آئی کا اثاثہ، بحیثیت قوم کورونا وبا ء سے لڑ کر شکست دینگے: شاہ محمود قریشی 

ٹائیگر فور س پی ٹی آئی کا اثاثہ، بحیثیت قوم کورونا وبا ء سے لڑ کر شکست دینگے: ...

  

ملتان(آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت پوری قوم کرونا کے ایک کڑے امتحان سے گزر رہی ہے،نوجوان پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں جنہوں نے ملک وقوم کی خدمت کا بیڑا اٹھایا،ہم نے مل کر بحیثیت قوم اس عالمی وبا سے لڑنا اور شکست دینا ہے۔ ٹائیگرز فورس کو فعال بنانے کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی متحرک ہوگئے۔انہوں نے اپنے حلقے این اے 156 سے کرونا بچاؤ مہم کا آغاز کر دیا۔وزیر خارجہ نے ٹائیگرز فورس رضا کاروں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے نوجوانوں نے وزیر اعظم کی اپیل پر لبیک کہا،نوجوان پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں جنہوں نے ملک وقوم کی خدمت کا بیڑا اٹھایا۔ غریب،سفید پوش طبقہ معاشی سرگرمیاں معطل ہونے پر محدود ہو کر رہ گیا،ان کو رازداری کے ساتھ راشن پہنچانا آپ کی ذمہ داری ہے،اس سارے ریلیف مشن کی خود نگرانی کروں گا،آپ مجھے قدم قدم پر اپنے ساتھ مصروف عمل پائیں گے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آپ خوش قسمت ہیں کہ عوام الناس کی خدمت کے ذریعے رمضان کریم کی برکتیں سمیٹنے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا نادر موقع آپ کو میسر آیا۔ 

شاہ محمود قریشی 

مزید :

صفحہ اول -