ملک بھر وومن ہراسمنٹ سائبر کرائم واقعات 189فیصد بڑھ گئے
اسلام آباد (آئی این پی) عالمگیر وبا کورونا وائرس سے نا صرف ملک کی معیشت اور صحت کا نظام متاثر ہوا ہے بلکہ اس وبا کے دوران متعدد سماجی و دیگر مسائل نے بھی جنم لیا ہے۔ کورونا وائرس کے دوران پاکستان میں گزشتہ دو ماہ میں آن لائن ہراساں کرنے کے واقعات میں 189 فیصد اضافہ دیکھنے میں آا ہے۔یہ ڈیٹا سائبر ہراسمنٹ ہیلپ لائن کے ذریعے سے اکھٹا کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مارچ اور اپریل کے مہینے میں آن لائن ہراساں کرنے کے واقعات میں 189 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ڈیٹا کے مطابق ان آن لائن ہراساں کرنے کے واقعات 74 فیصد خواتین کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے جب کہ 19 فیصد مردوں نے کیسز رپورٹ کیے ہیں۔سائبر ہراسمنٹ ہیلپ لائن پر رپورٹ کیے جانے والے ان واقعات میں تصاویر، ویڈیوز اور دیگر ذاتی معلومات کے ذریعے بلیک میل کرنے کی شکایات شامل ہیں۔
انٹر نیٹ ہراساں