پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن بھی کورونا وائرس میں مبتلا، خود کر قرنطینہ کرلیا

پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن بھی کورونا وائرس میں مبتلا، خود کر قرنطینہ ...

  

کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انہوں نے رپورٹ آنے کے بعد خود کر قرنطینہ کر لیا۔شرجیل میمن کورونا سے متعلق حیدر آباد میں سندھ حکومت کے فوکل پرسن ہیں۔ شرجیل میمن دو روز قبل تک سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شریک رہے ہیں۔اسمبلی اجلاس سے قبل شرجیل میمن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ اجلاس کے بعد شرجیل میمن کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔ اجلاس کے دوران بیشتر اراکین کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ نہیں آیا تھا۔ اس سے قبل ایم کیو ایم کی رکن شاہانہ اشعر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

شرجیل میمن

مزید :

صفحہ اول -