ٹڈی دل فصلیں کھا گئیں،قحط پڑنے کا خدشہ، حکومت آنکھیں کھول کر حقائق دیکھے: شہبا ز شریف 

ٹڈی دل فصلیں کھا گئیں،قحط پڑنے کا خدشہ، حکومت آنکھیں کھول کر حقائق دیکھے: ...

  

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹڈی دل کے حملے میں شدت کے باوجود سپرے شروع نہ ہونے اور مشینوں کی عدم فراہمی کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا والا رویہ ٹڈی دَل کے معاملے میں نہ اپنایاجائے، فوری سپرے شروع کیا جائے،6 ماہ سے حکومت کو خبردار کیاجارہا ہے، تاحال مطلوبہ ساز وسامان اور سپرے مشینوں کی عدم دستیابی حیران کن ہے۔ اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کپاس، تل، مونگ اور دیگرنقدآور فصلوں کی تباہی نہ روکی گئی تو خدانخواستہ ملک میں بدترین قحط کی صورتحال ہوسکتی ہے۔ملک کے 35 فیصد رقبے کو ٹڈی دل سے محفوظ بنانے کیلئے وفاق اور صوبے مل کر جامع حکمت عملی بنائیں۔ٹڈی دل تلف کرنے کے لئے قومی حکمت عملی اور مناسب وسائل مہیا کئے جائیں۔فوڈ سکیورٹی قومی سلامتی میں شامل ہے، اس پر غفلت یا لاپرواہی کی گنجائش نہیں۔کورونا سے پہلے ہی ملک وقوم امتحان میں ہیں، ٹڈی دل سے فوڈسکیورٹی کا مسئلہ حالات کی سنگینی بڑھا دے گا۔وزیراعظم اور حکومت حالت انکار سے نکل کر آنکھیں کھول کر حقائق دیکھے۔ عوام اور کسان کی چیخ وپکار سنے۔715 ایکڑ پر 15 قسم کی فصلوں کا اب تک ٹڈی دل سے نقصان ہوچکا ہے جو خطرے کی گھنٹی ہے۔بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں چولستان اور گردونواح کے علاقے ٹڈی دَل سے سب سے زیادہ متاثر ہوچکے ہیں۔

شہبازشریف 

مزید :

صفحہ اول -