ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں کی جائیں: شاہ محمود وزیر 

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں کی جائیں: شاہ ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر نے ہدایت کی ہے محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز اور ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے مطابق نئے مقرر کردہ کرایہ جات پر عمل درآمد ہر صورت میں یقینی بنائیں۔ صوبائی حکومت نے عوام کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں نرمی کی ہے لیکن نرمی کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ کورونا وائرس ختم ہو گیا ہے اس لئے احتیاط بہت ضروری ہے اگر عوام اور ٹرانسپورٹرز ایس او پیز پر عمل نہیں کرینگے تو کورونا خطرناک حد تک پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کی ہے اور اس کمی کا فائدہ عوام کو پہنچنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز اور کرایوں میں حالیہ کمی پر عمل درآمد کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس پی ٹریفک پولیس افتخار علی، ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ یوسف علی، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور طارق حسن اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے بھر کے لاری اڈوں پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے اہلکار ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ شاہ محمد وزیر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی تاریخی ہے اور اس ضمن میں عوام کو ریلیف پہنچانا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ٹریفک پولیس اہلکار ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کریں۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بھوسے اور لکڑیا ں لے جانے والے اورلوڈ ٹرکوں کے خلاف بھی بھرپور ایکشن شروع کریں کیونکہ ان کی وجہ سے اکثر اوقات حادثات ہوتے ہیں جو تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے ایس پی ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ بھوسے کی ٹرانسپورٹ پر کوئی پابندی نہیں تاہم بھوسے لے جانے والے ٹرکوں کو اورلوڈنگ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسی طرح لکڑیوں سے بھرے ٹرک میں اورلوڈنگ پر بھی کارروائی کی جائے۔ 

مزید :

صفحہ اول -