حکومت کوکوروناکے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے،ملک میں آزاداورمنصفانہ انتخابات کرائے جائیں،احسن اقبال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت کوکوروناکے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے،ملک میں آزاداورمنصفانہ انتخابات کرائے جائیں
احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان کو(ن)لیگ کی تنقیدپسندنہیں،یہ جھوٹ کوسچ بنانے کی کوشش کررہے ہیں،لیگی رہنما نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں سے اختلاف ہے،حکومتی عوام دشمن پالیسیوں کی مذمت کرتے رہیں گے۔
احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کوکوروناکے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے،لیگی رہنما نے مطالبہ کیا کہ ملک میں آزاداورمنصفانہ انتخابات کرائے جائیں۔