پشاور: کورونا کے مریض نے ہسپتال میں 71 ویں سالگرہ منائی

پشاور: کورونا کے مریض نے ہسپتال میں 71 ویں سالگرہ منائی
پشاور: کورونا کے مریض نے ہسپتال میں 71 ویں سالگرہ منائی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس کے مریض اسد نوید نے 71 ویں سالگرہ منائی۔

ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے بتایا کہ مریض اسد نوید نے اپنی 71 ویں سالگرہ کا کیک ہسپتال میں کاٹا۔ترجمان ایچ ایم سی کے مطابق کورونا کے مریض نے سالگرہ آئی سی یو میں منانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، آئی سی یو کے ڈاکٹر نے انہیں کیک تحفے میں دیا۔

حیات آباد میڈیکل کمپلکس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کورونا کے مرض میں مبتلا اسد نوید چار روز سے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -