پنجاب کے ایک وزیر کو بھی کورونا وائرس ہو گیا ، وہ جمعہ کے روز کہاں پر تھے ؟ بڑی خبر آ گئی

پنجاب کے ایک وزیر کو بھی کورونا وائرس ہو گیا ، وہ جمعہ کے روز کہاں پر تھے ؟ بڑی ...
پنجاب کے ایک وزیر کو بھی کورونا وائرس ہو گیا ، وہ جمعہ کے روز کہاں پر تھے ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آ گیسٹن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے اعجاز عالم نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر صوبائی وزیر نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر بھی اپ لوڈ کر دی۔اعجاز عالم نے جمعہ کے روز ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔
یاد رہے کہ دوسری جانب قومی اسمبلی کے رکن اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیاہے ۔ خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ شاہد خاقان ڈاکٹرز سے مشور کے مطابق چل ر ہے ہیں اور ادویات استعمال کر رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -